بھکر۔ 10 جولائی (اے پی پی):کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھکر کا ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری پولیس ترجمان کے مطابق انچارج سی سی ڈی بھکر انسپیکٹر ملک عبدالستار عاطف کھچی کی سربراہی میں سی سی ڈی ٹیم بھکر کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے اورمقدمہ نمبر678/24بجرم392/411ت پ تھانہ کلورکوٹ میں 3کس ملزمان (1) محمد سانول ولد فتح خان سکنہ چارگل چاندنی چوک (2)عالم خان ولد مہربان سکنہ میں ل شریف کلورکوٹ (3)ہاشم ولد نذر خان قوم پٹھان سکنہ شاہ عالم کلورکوٹ کو ٹریس و گرفتار کر کے مقدمہ ہذا میں چھینی گئی رقم مبلغ 875000روپے،3عدد پسٹل اسلحہ ناجائز مستعملہ وقوعہ اور ایک عدد موٹر سائیکل 125 مستعملہ وقوعہ برآمد کیا گیا ہے۔