سی پیک سمیت اقتصا دی شعبے میں تعاون سے پاکستان اور چین کے در میا ن دیرینہ دوستی مزید مضبو ط ہو گی، چینی سفیر ژاﺅ جنگ

108

پشاور۔06فروری (اے پی پی)اسلا م آباد میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر ژاﺅ جنگ نے جنا ح آباد ایبٹ آباد میں حکومت خیبر پختونخوا کے قا ئم کر دہ چا ئینز لینگو یج سینٹر کا با قا عدہ افتتاح کر دیا۔خیبر پختو نخوا اسمبلی کے سپیکر مشتا ق احمد غنی ،وزیر اعلیٰ کے مشیر بر ائے سر مایہ کا ری کا شف ارشاد ،سیکر ٹری ہا ئر ایجو کیشن خیبر پختونخوا منظور احمد ،فر نٹئیرایجو کیشن فا ﺅنڈیشن کے منیجنگ ڈا ئر یکٹر فیصل ابر اہیم خان ، لینگویج سنٹر کے پر نسپل ،چا ئینز ٹیچر سمیت فیکللٹی کے اراکین، چینی سفار ت خانے کے افسران ، ایبٹ آباد انتظامیہ اور دیگر افراد بھی اس مو قع پر مو جود تھے۔چینی سفیر نے ایبٹ آباد میں صو با ئی حکو مت کے زیر اہتمام چین کے تعاون سے چا ئینز لینگویج سنٹر کے قیا م کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ چین پا کستان کے تعلیمی اور ثقا فتی شعبو ں کی تر قی کے لئے اپنا کر دار ادا کر تا رہے گا اور سی پیک سمیت اقتصا دی شعبے میں تعاون سے دو نو ں ملکوں کے در میا ن دیرینہ دوستی اور اعتما د کے ر شتے مزید مظبو ط ہو ںگے۔انہو ں نے کہا کہ سی پیک پا کستان کی خو شحالی کا منصو بہ ہے اور اس کے ثمرات نظر آنا شر وع ہو گئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں چینی زبان کے تعلیمی ادارے میں چینی اور پا کستانی ٹیچر وں کے سا تھ چینی سال نو کا تہوار منا نا بھی ان کے لئے اعزاز کی با ت ہے جو ہمیشہ یا د رہے گی ۔چینی سفیر نے بتایا کہ چین خیبر پختونخوا سمیت پو رے پا کستان میں چینی زبا ن کے مزید مر اکز قا ئم کر نے میں بھی تعا ون کر ے گا جس سے دو نو ں ملکو ں کے عوام کو آپس میں بہتر اظہا ر خیال اور مو ثر را بطہ کا ری کی سہو لت حا صل ہو گی ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر سر مایہ کا ری کا شف ارشاد نے اس مو قع پر چینی لینگو یج سنٹر کے قیا م میں چینی سفا ر ت خا نے کے تعاون اور حو صلہ افزائی پر چینی سفیر کا شکر یہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ چینی زبا ن کے مر اکز اقتصا دی، تجا رتی اور ثقا فتی شعبو ں میں دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے میں مو ثر کر دار ادا کر یں گے ۔انہو ں بتا یا کے حکو مت خیبر پختونخوا اپنے صنعتی اور تجا رتی منصو بو ں کو سی پیک سے ہم آہنگ بنا نے کے اقدا ما ت کر رہی ہے۔