سی پیک فیز 2 میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے، خالد منصور

71

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امورخالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے غیر ہنر مند مزدوروں کو مختلف پیشہ وارانہ تربیتی اداروں کے ذریعے تربیت دی جائے گی جو کہ خصوصی اقتصادی زونزمیں تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی لینڈ لاکڈ افغانستان کو تجارت اور کاروبار کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں مینوفیکچرنگ کا مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک زراعت جیسے مختلف شعبوں میں چینی مہارتوں سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔