33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںسی پیک ملک کو اقتصادی سپر پاور بنانے میں سنگ میل ثابت...

سی پیک ملک کو اقتصادی سپر پاور بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک ملک کو اقتصادی سپر پاور بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا، آج کی نسل تاریخ میں سب سے زیادہ تبدیلی دیکھ رہی ہے، دنیا میں جس تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، جو ملک خود کو اس کے لیے تیار نہیں کریں گے تو تمام مواقع دوسرے دروازے پر چلے جائے گے، پاکستان کی معیشت تیسری بار اٹھنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد چیمبر اف کامرس کی تقریب میں کیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں کچھ مصنوعی ترقی کے ادوار آئے جب ہماری ترقی کی شرح چھ فیصد تک پہنچی تب ڈالرز ملتے رہے تو معیشت ترقی کرتی رہی، جیسے ڈالرز بند ہوئے تو ہماری گروتھ ریٹ واپس ہو گئی، ساٹھ کی دہائی، اسی کی دہائی اور نائن الیون کے بعد ایسے ادروار آئے۔انہوںنے کہاکہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ابھی مزید وقت لگے گا لیکن ہم نے بڑی حد تک اس سے جان چھڑا لی ہے،دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے ۔اب یہ چھوٹے چھوٹے گروہوں میں کام کر رہے ہیں جن کا ثابت قدمی سے پیچھا کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ وہ نفرت کے بیج جو مذہب اور فرقوں کی بنیاد پر پھیلائے گئے انھیں ختم کرنے میں وقت لگے گا۔اس معاملہ میں کوتاہی نہیں کرنی ہو گی کہ کہیں یہ دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32088

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں