سی پیک منصوبہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کےلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا،وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان

173

مظفر آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔یہ منصوبہ نہ صرف اس ریجن بلکہ سینٹرل ایشیاءسے لے کر مڈل ایسٹ تک معاشی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سی پیک منصوبہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کےلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر یہاں سی پیک سمٹ اینڈایکسپو کے دوسرے سیشن سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعلی خیبر پختونخواہ ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیرنے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے معاشی اور جمہوری استحکام پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ جمہوری طور پر مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کی ناگزیر ضرورت بن چکا ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی عوام کی خوشحالی میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔