سی پیک نے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں،سفیرمعین الحق

110
چین میں پاکستانی سفیر نے سیچوان ایگریکلچر ایکسپو میں پاکستان نیشنل پویلین کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین کے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو نے گزشتہ 10سالوں میں پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کیےہیں۔چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال سی پیک اور پاک چین تعلقات کے ضمن میں کووڈ-19 سے پہلے کی رفتار بحال ہوجائے گی

ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ چین میں کووڈ سے متعلقہ پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان سے مزید وفود ملاقاتوں کے لیے چین کا سفر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سال خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان کے معاشی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔