سی پیک کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں سے 10 ہزار 70 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی، پاور ڈویژن

131
قابل تجدید توانائی کی استعداد کو بڑھانے کے لئے وزارت توانائی اور جرمن ادارےکے درمیان معاہدہ طے پا گیا، جی آئی زیڈ 81 لاکھ یورو فراہم کرے گا، ترجمان پاور ڈویژن

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں سے 10 ہزار 70 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت توانائی کے شعبہ میں مجموعی طور پر 17 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں خیبر پختونخوا میں سکھی کناری پن بجلی منصوبے سے 870 میگاواٹ، تھر کول بلاک ون سے 1320 میگاواٹ، کروڑ ہائیڈرو پاور سٹیشن سے 720 میگاواٹ جب کہ او تھر مائن مائوتھ اوریکل پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔