27.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومتازہ ترینسی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی براہ راست...

سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری، 2 لاکھ 30 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اب تک پاکستان میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری کی جا چکی ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ یہ منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا پائلٹ پروجیکٹ ہے، جس کا مقصد ایشیا اور افریقہ میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں 2015 میں "ایشیائی افریقی احیاء کا خواب” پیش کیا گیا، جس کے تحت ایشیا اور افریقہ کے عوام کو خوشحال اور باوقار زندگی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چین نے نہ صرف اس خواب کی حمایت کی بلکہ خود عملی اقدامات کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک فعال کردار ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد دی بلکہ مقامی صنعتوں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کو خود کفیل بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اندازہ ہے کہ 2030 تک سی پیک کے ذریعے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں 2.5 فیصد پوائنٹس تک اضافہ ممکن ہو گا۔دوسری جانب، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور برکس ترقیاتی بینک جیسے اداروں نے ترقی پذیر ممالک کو مالیاتی معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

اب تک اے آئی آئی بی کی جانب سے 44.7 بلین ڈالر کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے، جس کا بڑا حصہ افریقہ اور ایشیا میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر خرچ ہوا ہے۔چینی قیادت کے تجویز کردہ گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور دیگر تعاون پلیٹ فارمز نے ایشیا اور افریقہ کے لئے پرامن، باہمی مفاد پر مبنی ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے درمیان باہمی اشتراک ہی دنیا کے پائیدار اور منصفانہ مستقبل کی بنیاد ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں