اسلام آباد ۔23 ستمبر(اے پی پی)اعلیٰ تعلیم کے لئے قائم ادارے چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ثمرات سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں زبان اور ثقافت کے شعبوں میں خلیج کو کم کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان میں صنعتوں اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعلقات چین کی طرح رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو چین کی اقتصادی کامیابیوں اور وہاں پر نوجوانوں کے لئے روزگار کی فراہمی کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لئے اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات سے استفادہ میں یونیورسٹیاں کلیدی کردار اد اکر سکتی ہیں