اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):سی ڈی اے کے زیر انتظام کمرشل پلاٹس کی نیلامی دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری رہی۔ نیلامی میں اب تک مجموعی طور پر 12 مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس تقریباً 16 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کئے جاچکے ہیں۔
نیلامی کے دوسرے روز بھی سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بولیاں دے کر اپنی پسند کے پلاٹ حاصل کئے۔ نیلامی کے دوسرے روز مختلف سیکٹروں میں واقع کلاس تھری شاپنگ سینٹرز کے 5 پلاٹس 1.13 ارب روپے میں فروخت کئے گئے۔
سی ڈی اے ترجمان کے مطابق سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 28 فروری تک جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی تیار شدہ کمرشل دکانیں 28 فروری 2025 جمعہ نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔نیلامی کے دوسرے روز سیکٹر F-6/1 فاروقیہ مارکیٹ کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹ نمبر A۔4 کو 31.03 کروڑ روپے، سیکٹر G-9/3 بازار نمبر 9 کے پلاٹ نمبر A۔1 کو 16.399 کروڑ، سیکٹر G-9/2 بازار نمبر 8 کے پلاٹ نمبر B۔6 کو 16.399 کروڑ اور سیکٹر G-9/2 بازار نمبر 2کے پلاٹ نمبر A۔6 کو تقریباً 16.399 کروڑ روپے میں نیلام ہوئے۔
اسی طرح سیکٹر G-10/2 بازار نمبر 2 کے پلاٹ نمبر4 کو 32.532 کروڑ روپے میں فروخت ہوا۔ اس طرح نیلامی کے دوسرے روز 5 پلاٹس تقریباً 1 ارب 13 کروڑ روپے سے ذائد میں نیلام ہوئے۔چار روزہ نیلام عام میں بلیو ایریا، کمرشل مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح نیلامی میں کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سمیت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی دکانیں بھی نیلام عام میں پیش کی جارہی ہیں۔نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی نیلامی کمیٹی کر رہی ہے۔
موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نیلامی سے موصول ہونے والی آمدنی شہر کے ترقیاتی کاموں اور اس کو خوبصورت بنانے پر خرچ کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566736