سیاحت کا عالمی دن(کل) جمعہ کومنایا جائے گا

167
World Tourism Day

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن (کل)27 ستمبر جمعہ کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد سیاحت کی سماجی، ثقافتی اور معاشی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین سیاحت کے فروغ اور اہمیت کے متعلق روشنی ڈالیں گے۔