سیاحت، شادی ہالز، پارکس اور ریسٹونٹس کھولنے کی اجازت کے حوالہ سے صوبوں کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے،حماد اظہر

51

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ سیاحت، شادی ہالز، پارکس اور ریسٹونٹس کھولنے کی اجازت کے حوالہ سے صوبوں کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کورونا بارے آئندہ اقدامات کے لئے صوبوں سے مشاورت جاری ہے، مختلف شعبوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کے لئے این سی او سی کی سطح پر صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے، مارکیٹوں کے اوقات کار پر بھی نظر ثانی کے لئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حماد اظہر نے بتایا کہ ہم نے اس ضمن میں تجاویز لی ہیں، صوبوں کو کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں ایس او پیز فائنل کریں، یہ تمام تجاویز وزیراعظم کی زیر صدارت این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی، اس ضمن میں آئندہ چند روز میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔