سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا، شبلی فراز

121

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازنے کہاہے کہ سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔ اتوارکو سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا۔ سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے۔ نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا۔