اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بی آئی ایس پی ڈاکٹر شازیہ مری نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو دوراندیشی سے فیصلے کرنا چاہئیں، انتشارکی آگ پر پٹرول نہیں ڈالنا چاہئے۔
بدھ کوقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹرشازیہ مری نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹوکے عدالتی قتل کے بعد پاکستان کے آئین اورجمہوریت کوشدید نقصان پہنچاہے، صدرزرداری نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعہ پارلیمان کومضبوط کیا، خیبرپختونخوا کے عوام کوان کی شناخت دی گئی، گلگت اوربلوچستان کو ان کے حقوق دئیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ عوام بے وقوف نہیں ہے، اگراستعفے دئیے گئے ہیں تومراعات کیوں لی جارہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ فیصلے دوراندیشی پرمبنی ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کوترقی کیلئے امن کی ضرورت ہے، انتشارکی آگ پر پٹرول نہیں ڈالنا چاہئے بلکہ انہیں ملک کی تعمیرمیں اینٹ لگانی چاہئے۔