اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی اور ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات پر غور کیلئے حکومت کے ساتھ مل بیٹھیں۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کاترمیمی بل رواں ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت سینیٹ کے انتخابات شفاف طریقے سے کرانا چاہتی ہے۔