سیاسی قیادت کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان اور کشمیر تنازعہ سمیت تمام اہم مسائل کو حوصلہ مندی اور دلیرانہ انداز میں اجاگر کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تعریف

97

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) سیاسی قیادت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں افغانستان اور کشمیر تنازعہ سمیت تمام اہم مسائل کو حوصلہ مندی اور دلیرانہ انداز میں اجاگر کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوسراہاہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعبدالقیوم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں کشمیر، فلسطین اور میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کامیابی سے آواز بلند کی۔انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے خطاب کو مناسب اور جامع قراردیا۔سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب کی تعریف کی اور کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے جامع انداز میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کیا۔