سیاسی مخالفین کے خلاف غیر پارلیمانی زبان کا استعمال عمران خان کی عادت ہے‘ طلال چوہدری

97

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے توہین آمیز کلمات پر ان کے خلاف متعدد ریفرنسز دائر کرائے جا سکتے ہیں۔ جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کے سیشنز میں آنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں‘رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے حقیقی اور سنجیدہ مسائل پر بات کرنے کی بجائے غیر سنجیدہ مسائل کو ہائی لائٹ کرنا پی ٹی آئی کی عادت ہے جو وہ صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے کرتے ہیں۔