سیاسی مخالفین ہمیں بار بار پراپیگنڈہ کا نشانہ بنا رہے ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

109

اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین ہمیں بار بار پراپیگنڈہ کا نشانہ بنا جارہے ہیں،حسین نواز کی تصویر ریلیز کر کے ہماری تضحیک کی کوشش کی گئی ہے۔جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حسن نواز دوسری اور حسین نواز چھٹی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہمارے بارے میں بار بار پراپیگنڈہ کئے جارہے ہیں کہ ہم بےجا تنقید اور کسی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔