سیالکوٹ۔6ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں نجی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقے میں نجی فیکٹری شیخان انڈسٹری میں اچانک آگ لگ گئی ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 11آگ بجھانے والی گاڑیاں ،3ریسکیو وہیکلز ،2ائیر پورٹ فائر ٹینڈر اور ایمبولینس سمیت 100سے زائد ریسکیو محافظین نے آپریشن میں حصہ لیا۔ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5گھنٹے کی انتھک کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور ملحقہ کمرشل عمارت میں جانے سے روک دیا گیا۔
نجی فیکٹری میں لیدر ویٹ لفٹنگ بیلٹس اور ربڑگرپس بنانے کا کام ہوتا ہے،آگ لگنے سے ورکر ہال کا کچھ حصہ جل کر راکھ ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387417