سیالکوٹ ،پولیس کا پتنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،2 ملزمان گرفتار

28
Sialkot Police
Sialkot Police

سیالکوٹ۔ 07 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کیں۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ مراد پور پولیس نے پتنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان حسن اور رائید کے قبضہ سے 300 پتنگیں اور 02 کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے

انکے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی۔