سیالکوٹ۔15نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے19 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ نواں پنڈ سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے بلال، اکبر آباد چوک سے نوید اور بشارت، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے عابد حسین تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے شمس الدین،تھانہ اگوکی کے علاقہ سے احسن، وقاص اور سہیل، تھانہ موترہ کے علاقہ سے محمد اکرم، شبیر اور محمد یعقوب، تھانہ ستراہ کے علاقہ سے سلطان محمود، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ سے اسامہ، بلال، اسد،طلحہ، منیر اور الیاس، تھانہ بیگوالہ کے علاقہ سے شہزاد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔