29.4 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ ،گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ہراس پور ملانے کے پی ایس ٹی چوہدری...

سیالکوٹ ،گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ہراس پور ملانے کے پی ایس ٹی چوہدری رشید احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29اپریل (اے پی پی):گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ہراس پور ملانے کے پی ایس ٹی چوہدری رشید احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمانان خصوصی ،سابق وزیر جیل خانہ جات جموں و کشمیر چوہدری محمد اسحاق ،ریٹائرڈ ہیڈماسٹر چوہدری محمد یوسف ، سابق نائب ناظم حاجی محمد عارف چوہدری اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر افضال نذیرتھے ۔الوداعی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چپراڑ محمد احسن عزیز اختر نے سرانجام دیئے۔

تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر افضال نذیر ،سابق ایم ایل اے چوہدری محمد اسحاق ،ریٹائرڈ ہیڈماسٹر چوہدری محمد یوسف ، سابق نائب ناظم حاجی محمد عارف چوہدری اور پروفیسر الحاج یعقوب حسین ترابی اور دیگر مقررین نے چوہدری رشید احمدکی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے ،تحائف پیش کیے اور اُن کی ریٹائرمنٹ والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دین اسلام میں معلم کا مقام بہت مقدس حیثیت رکھتا ہے اور مجموعی طور پر دنیا کے دیگر مذاہب میں بھی معلم کا منفرد احترام ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب کے انعقاد سے اساتذہ کے حوصلوں کو تقویت ملتی ہےجس سے تدریسی عمل میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔سنیئر ریٹائرڈ پرنسپل چوہدری امانت علی ، ریٹائرڈ ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چپراڑ اصغر علی ،محمد آصف فیضی ،ماسٹر شمس دین ،شوکت علی پٹواری ، ماسٹر منظور احمد ،حاجی سلیم گوندل ، مفتی محمد ارسلان حفیظ ، شبیر چوہان ،احتشام رشید باگڑی ،حافظ محمد اعظم ،سر سرفراز علی ، ماسٹر محمد جمیل ، چوہدری قدیر یوسف کے علاوہ اساتذہ کرام اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589465

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں