22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 02 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہو گیا۔ترجمان سیالکوٹ ایئرپورٹ کے مطابق فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد نجی ایئرلائن کی پہلی بین الاقوامی پرواز نے 170 مسافر وں کو لے کر شارجہ سے سیالکوٹ کےلئے اڑان بھری جو رات گئے سیالکوٹ پہنچی۔ترجمان نے بتایا کہ سیلابی پانی سے رون وے، ایپرون، ٹرمنل بلڈنگ سمیت تمام ضروری آلات مکمل محفوظ رہے،

فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی تمام ائیرلائنز نے فوری طور پر اپنا شیڈول جاری کردیا ہے ،ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں ،رات گئے اور صبح تک متعدد نجی بین الاقومی پروازیں شیڈول کے مطابق جا ری ہیں۔ ترجمان نے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت پر سیالکوٹ ایئرپورٹ کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں