سیالکوٹ ۔ 14 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ اور گردو نواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ بارش سے جہاں موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے وہاں پر روزے داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے ۔
سیالکوٹ اور گردو ونواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا ،بارش سے جاتی سردی کو ایک بار پھر بریک لگ گئی ہے۔صبح کے اوقات میں ہونے والی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے لوگوں نے ایک بار پھر گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔
شہریوں نے کہاکہ یہ موسمیاتی تبدیلیوں کا موجب ہے کہ ملک کے طول و عرض میں یہ بارشیں ہو رہی ہیں۔ محکمہ زراعت کے مطابق حالیہ بارش فصلوں کے لیے مفید ہے اور اس سے خشک سردی کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572628