سیالکوٹ ۔ 14 جنوری (اے پی پی) قو می اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قا سم خان سو ری نے جنا ح ہاﺅس میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہ علا مہ اقبا ل کے شہر میں آکر خو شی ہو ئی ،میں پا کستا ن کے اس خطے میں آیا ہوں جہاںکا بنا یا ہوا سا ما ن پو ری دنیا میں سپلا ئی کیا جا تا ہے سیالکوٹ کے کا روبا ری طبقہ کو یقین دلا تا ہو ں کہ قو می اسمبلی میں آپکے حق کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔ ایسی پالیسیا ں لا رہے ہیں کہ جلد سیالکوٹ کی ایکسپورٹ 2ارب سے بڑھ کر 4ارب تک پہنچ جائے گی ۔ یہا ں کے ایکسپوٹرز نے اپنا ایئر پو رٹ خود بنایا جس کی مثا ل پو ری دنیا میں نہیں ملتی اور وہ زما نہ چلا گیا جہا ں ادار ے ایکسپورٹرز کو تنگ کر تے تھے ہم ہر قسم کی سپورٹ کےلئے تیا ر ہیں۔ سیالکوٹ تحریک انصاف کا قلعہ ہے وزیر اعظم عمر ان خان نے اپنے بہتر ین کھلا ڑی عثمان ڈار کو اہم ذمہ دار ی سوپنی ہے جس میں یو تھ کے لئے اےساپلا ن تیا ر کیا جا رہا ہے کہ آنے والی نسلیں بھی عمر ان خان کے لئے دعا کریں گی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر بر ائے امو ر نو جو ان عثما ن ڈار ، صوبائی وز یر اسپیشل ایجو کیشن چو ہدری اخلا ق ، سنٹر ل پنجاب کے صدر عمر ڈار ، ڈاکٹرفر دوس عاشق اعو ان، خو اجہ عارف ،احتشا م خالد ، چو ہدری شا ہ نو ازاور ملک ذاہد بھی مو جو د تھے ۔ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ گڈگو رنس پر ہما ری بھر پو رتو جہ ہے آج پا کستا ن میں ایک ایسی گو رنمنٹ ہے کہ جس پر کرپشن کا ایک بھی الز ام نہیں لگا یا جا سکتا ہے اور بہت جلد اےسا پا کستا ن بنائےں گے جس میں میرٹ کا نظا م ہوگا، امیر اور غریب کا فرق ختم کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک ایسا وزیر اعظم ہے جس کو اپنے بچو ں کی نہیںبلکہ قو م کے بچو ں کی فکر ہے نیز 23 ما رچ کو ملا ئیشا کے وزیر اعظم پاکستان تشر یف لارہے ہےں جن کا پھر پو ر استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر عمر ڈار او ر صوبائی وزیر چو ہدری اخلا ق کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے لئے نئے ہسپتا ل،جدید لا ری اڈا، نئے صنعتی زون سمیت بہت سے پر واجیکٹ لا رہے ہیںعو ام کو بہت جلد بدلا ہوا سیالکوٹ ملے گا ۔