10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس نے ماہ فروری2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

سیالکوٹ پولیس نے ماہ فروری2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 04 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ماہ فروری2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب کے احکامات پر سیالکوٹ پولیس نے ماہ فروری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے990اشتہاری ملزمان ،210 منشیات فروشوں،52 کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پتنگ بازوں کو گرفتار کیا ،842 پتنگیں اور 70 ڈوریں برآمد کرلیں۔

رپورٹ کے مطابق 206 ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج ہوئے اور 214 کلاشنکوف، پسٹل اور رائفل برآمد کرلی گئیں ، اسی طرح 159589 گرام منیشات(آئس ،چرس اور ہیروئن) ،1337 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی اور 5 ون ویلنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی جاری رہے گی اور سیالکوٹ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568753

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں