سیالکوٹ پولیس کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

121
فرض کی راہ میں جان قربان کرنےوالے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر مل گیا،ترجمان پنجاب پولیس

سیالکوٹ۔ 06 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے ماہ اکتوبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے 951 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جس میں اے کیٹگری کے273 ملزمان جبکہ بی کیٹگری کے 678 ملزمان شامل ہیں،

ناجائز اسلحہ کے 178 مقدمات درج کیے اور 189 پسٹل، رائفلیں برآمد کیں، سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 198 مقدمات درج کیے اور 180 کلو گرام منشیات برآمد کی جس میں 546 لیٹر شراب بھی برآمد کی،سیالکوٹ پولیس نے ای۔گیڈگٹ کی مدد سے 86 موبائل ٹریس کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔