سیالکوٹ، آشوب چشم کی وبانے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

219
آشوب چشم

سیالکوٹ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں آشوب چشم کی وباءنے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، بچے زیادہ متاثرہو رہے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کا یہ مرض ایک سے دوسرے فرد میں پھیلتا ہے۔انہوں نے بیماری کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کی عام علامات میں آنکھوں سے پانی آنا، سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں۔

چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلا ئومیں فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ آنکھوں سے نکلنے والی رطوبت اچھی طرح صاف کرنا لازمی ہے، متاثرہ فرد ٹیشو یا صاف و نرم کپڑے سے آنکھیں صاف کرے۔ متاثرہ فرد اپنا تولیہ، صابن اور تکیہ الگ رکھے اور آنکھوں میں اس مرض سے بچاؤ کے قطرے ڈالے۔