سیالکوٹ، صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ 23 مارچ 2025ء کو گردوارہ بابے دی بیری میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے

116
پاکستان کے تمام مذاہب مسلمان، ہندو، سکھ، مسیحی اور دیگر سب پاکستانی پرچم تلے متحد ہیں،صوبائی وزیر اقلیتی امور

سیالکوٹ۔ 22 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ، صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ 23 مارچ 2025ء کو گردوارہ بابے دی بیری میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔

تفیصلات کے مطابق صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ 23 مارچ 2025ء صبح 10:30 بجے گردوارہ ( بابے دی بیری) سیالکوٹ میں گرمت سماگم کی تقریب میں شریک ہوں گے اور سکھ کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔