سیالکوٹ۔27اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں ضلع بھر میں موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پولیس نے ضلع سیالکوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں ۔
سیالکوٹ پولیس کا شہر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے زبردست اقدام گزشتہ 2 روز میں نشے کی دلدل میں پھنسے ہوئے معاشرے کے دھتکار ے ہوئے زندگی سے بیزار 150 کے قریب عادی نشئی افراد کو محتلف مقامات سے تحویل میں لے کر ہسپتال میں علاج کیلیے داخل کرا دیاجبکہ موت کے سوداگر 89 منشیات فروشوں کے قبضہ سے 131 کلوگرام منشیات برآمد کر کے پابند سلاسل کیا جا چکا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پولیس ضلع کو منشیات کی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے تاہم اس سلسلہ میں شہریوں کا تعاون ہمارے لیے اہم ہے،منشیات فروشوں سے متعلق 15 پر یا براہ راست ڈی پی او سیالکوٹ کے نمبر 03087865550پر اطلاع دیں اور ضلع سے منشیات کے خاتمہ میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع دینے والے شحص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383069