سیالکوٹ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی ستھرائی اور سموگ کی روک تھام کے لیے سپر وائزر اور زونل انچارج کو ہدایات

150
سموگ کی روک تھام

سیالکوٹ۔26اکتوبر (اے پی پی):اے ڈی سی (جنرل)سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید اسد رضا کاظمی کی خصوصی ہدایت پر مینیجر ایڈمن ایچ آر شرجیل بشیر نے صفائی ستھرائی اور سموگ کی روک تھام کے لیے یونین کونسلز رنگپورہ اور پاکپورہ کا ہنگامی دورہ کیا ۔

دورے کے دوران انہوں نے صفائی کے متعلق جائزہ لیا اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سپر وائزر اور زونل انچارج کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ میں ایس ڈبلیو ایم سی کے عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بذریعہ آئرس ڈیوائس اور آئی ڈی کے مطابق ورکروں کی حاضری چیک کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد صفائی کو یقینی بنانا اور سموگ کی روک تھام کے لیے مناسب و ٹھوس اقدامات کرنا ہے،اس موقع پر ایم آئی ایس انچارج عبدالخالق بھی موجود تھے۔صفائی کے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے ہماری ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔