سیالکوٹ۔ 06 جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس کے خدمت مرکز نے 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، مختلف سروسز سے284128 شہری مستفید ہوئے۔ترجمان کے مطابق سال کے دوران پولیس خدمت مرکز سے 49031 افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیے،123220 لرننگ ڈرائیونگ لائسنس مہیا کیے گئے،
ریگولر ڈرائیونگ لائسنس 64291 افراد نے حاصل کیے،24088 جنرل پولیس ویریفکیشنز اور 1709گمشدگی رپورٹس درج کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق پولیس مرکز سیالکوٹ کی خدمات سے کل 284128 شہریوں نے استفادہ کیا۔