سیالکوٹ۔ 14 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس پر فائرنگ کی زد میں آکر ڈاکوئوں کے اپنے ہی دو ساتھی جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق مورخہ 13 اور 14 فروری کی درمیانی شب ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر شہباز احمد نے ریلوے روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں سرگرداں تھے کہ دو موٹرسائیکل ہنڈا 125 پر سوار چار مشکوک افراد کو روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جواوور ہیڈبرج کی جانب فرار ہوئےتو پولیس ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کو دی جو ملزمان لال پورہ پل ایک کے قریب جا کر پولیس پر فائرنگ کرتے رہے جبکہ پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا ہوائی فائرنگ کئے گئے،ملزمان مسلسل فائرنگ کرتے رہے
،فائرنگ رکنے پر وہاں سے ایک ملزم کی لاش ملی جو اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو چکا تھا، ہلاک ملزم کی شناخت شعیب خان ولد معظم خان سکنہ مکان نمبر 888/22 محلہ موری گیٹ کے نام سے ہوئی ہے ،
موقع پر سے ایک موٹرسائیکل ہنڈا 125، موبائل فون اور پسٹل 30 بور ملا ہے جبکہ اسکے ساتھی دیگر ملزمان دوسری موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے جن کا تعاقب رنگپورہ پولیس کر رہی تھی کہ گھات لگائے تینوں ملزمان نے پولیس پر دوبارہ فائرنگ کی تاہم انکی فائرنگ کی زد میں انکا اپنا ساتھی عامر ولد شمس الدین زخمی ہو گیا جسے چھوڑ کر دیگر ملزمان فرار ہو گئے
،مضروب کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ریسکیو کو اطلاع دی جو مضروب شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق عامر ولد شمس الدین نے گزشتہ روز تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ڈکیتی کی اور پولیس پر فائرنگ کی جس سے ناصر نامی کانسٹیبل زخمی ہوا تھا۔ سیالکوٹ پولیس کی طرف سے دیگر مفرور دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔