22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ، کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپر عملدرآمدکی...

سیالکوٹ، کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپر عملدرآمدکی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔26جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپر عملدرآمدکی ہدایت کی ہے۔زراعت آفیسر(ٹیکنیکل ) سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نےکہا کہ کاشتکاردالوں کی برداشت صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار متاثر نہ ہونیزکٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں تاکہ تندرست پودوں سے صحت مند بیج کے حصول میں مددمل سکے۔

انہوں نے کہاکہ فصل کی کٹائی اس وقت کریں جب دالوں کی90فیصد پھلیاں پک کر تیارہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پھلیوں کو چھوٹی ڈھیریوں کی صورت میں 2سے3دن تک دھوپ میں خشک کرنے اور فصل کی گہائی کے لئے صاف جگہ کاانتخاب کریں ۔اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=371371

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں