22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںسیالکوٹ،جشن سٹیم مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈرطلبہ و طالبات میں لیب ٹاپ...

سیالکوٹ،جشن سٹیم مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈرطلبہ و طالبات میں لیب ٹاپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 07 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فناس سیالکوٹ مظفر مختار نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ ملنے سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں میں مزید جدت آئے گی ، پبلک سکولوں میں سپوکن انگلش کی کلاسز بھی جلد شروع کر رہے ہیں۔

سٹیم ایجوکیشن جدید دور کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول ماڈل ٹائون میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کی طرف سے ضلع سیالکوٹ کے جشن سٹیم مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈر23 طلبہ و طالبات میں لیب ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مجاہد حسین نے کہا کہ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کی پرورش کیلئے سائنس و آئی ٹی لیبز اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن أفیسر سیکنڈری تعلیم محمد نواز شاہین،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری تعلیم محمد نواز ججہ،ڈپٹی ڈی ای اوزمحمد حسین،افتخار احمد ساہی،پرنسپل زاہدہ تسنیم اختر،پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول ڈسکہ زینت فردوس،ماہرِ تعلیم عاشق حسین صدیقی،سیدہ عظمیٰ گیلانی،محمد ریاض باجوہ،اسسٹنٹ ایجوکیشن أفیسرز سلسبیل افتخار اور عامر فیاض نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570006

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں