32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،محکمہ زراعت کی باغبانوں و کاشتکاروں کو سبزیاں، پھلی دار اجناس اور...

سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی باغبانوں و کاشتکاروں کو سبزیاں، پھلی دار اجناس اور چاروں کی کاشت کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے باغبانوں و کاشتکاروں کو او ا ئل عمر میں پھل دار پودے بارآور نہ ہونے تک ان میں موسم خریف کی سبزیاں ٹینڈا، کدو، کریلا، پیاز، بھنڈی،پھول گوبھی، مولی، گاجر اور خربوزہ کے علاوہ پھلی دار اجناس مونگ، ماش،موٹھ اور رواں جبکہ چاروں میں گوارا اور جنتر کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت( توسیع )سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی نے بتایاکہ ان فصلوں کے کاشتہ پودوں کی صحت اور بڑھوتری پر اچھا اثر پڑتا ہے کیونکہ باغ جڑی بوٹیوں سے صاف اور زمین کی حالت بھی بہتر رہتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ اگر باغات میں فصلیں کاشت نہ کی جائیں تو ان میں گوڈی کرنے اور جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے بار بار ہل چلانا پڑتا ہے جو کہ باغبانوں پر اخراجات کی صورت میں بوجھ بن جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شروع میں پھل دار پودے اتنے بڑے نہیں ہوتے اور ساری زمین کو نہیں گھیرتے اسلئے ان پودوں کے درمیان دوسری نفع آور فصلیں بآسانی اگائی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فصلوں کی کاشت کے وقت یہ خیال رکھاجائے کہ پھل دار پودوں کے تنوں کے گرد کافی جگہ خالی چھوڑ دی جائے تاکہ فصل کی جڑیں ان پھل دار پودوں کی جڑیوں کی بڑھوتری میں رکاوٹ پیدا نہ کریں اور نہ ہی خوراک حاصل کرنے میں ان کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر باغات شہر یا فصلوں کے قریب ہوں توباغات میں سبزیوں کی کاشت آمدنی کے حصول کیلئے زیادہ سود مند ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589420

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں