سیالکوٹ ۔ 08 مئی (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ باغبان آم کے باغات کی 12-14 دن کے وقفے سے زمینی اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آب پاشی کریں۔ پھل کی مکھی کے انسداد کے لیے چھ پھندے فی ایکٹر لگائیں، پھندے میں روئی کا زہر آلود تو نبہ ہر پندرہ دن بعد پھل توڑنے تک تبدیل کرتے رہیں اور گرے ہوئے پھل کو جمع کر کے زمین میں دبا دیں۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نےکہا کہ آم کے پھل کے کیرے کو روکنے کے لیے زنک سلفیٹ بحساب 200 گرام اور یور یا ایک کلوگرام فی 100لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔مزید برآں، پھل بننے سے لیکر پھل کی برداشت اور پھل کی ڈنڈی کی سڑن کا خطرہ موجود رہتا ہے اس لیے بارش کے بعد ضرورت پڑنے پر پھپھوند کش زہر کے کم از کم دو سپرے کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594478