سیالکوٹ۔11مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ سیکرٹری یونین کونسل پلوڑاں کلاں 06 ولید مجید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر "نگہبان رمضان پیکیج” کے تحت مستحق خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔یونین کونسل پلوڑاں کلاں میں بھی مستحقین کو 10 ہزار روپے کے پے آرڈرز ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری یونین کونسل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت یونین کونسل پلوڑاں کلاں دفتر میں 172خاندانوں میں 10 ہزار روپے کے پے آرڈرز تقسیم کئے جا چکے ہیں، جبکہ مزید اہل افراد تک بھی یہ رقم جلد پہنچائی جائے گی۔اگر کسی مستحق فرد کو تاحال امداد موصول نہیں ہوئی یا کسی قسم کی معلومات درکار ہوں تو وہ پنجاب حکومت کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571044