سیالکوٹ۔16اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشت کاروں کو پودینہ کی کاشت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہاکہ پودینہ کی کاشت کے لیے زرخیز زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہوکا انتخاب کریں کاشت سے قبل6تا 8 ٹرالیاں گو بر کی گلی سٹری کھاد ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملادیں زمین کو ہموار کرنے کے بعد پانی لگا ئیں اور وتر آنے پر 2مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں ایک ایکڑ کاشت کرنے کے لیے پونے دو تادولاکھ پودے کی ٹہنیاں یا جڑوں کے ٹکڑے استعمال کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاشت کے وقت کھیت میں5بوری سپر فاسفیٹ ،ایک بوری امونیم سلفیٹ ، ایک بوری پوٹاش والی کھاد اور2 بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑکے حساب سے ڈالنے کے بعد3سے4بار ہل اور سہاگہ چلاکر زمین تیار کرلیں اور چھوٹی چھوٹی کیاریاں بناکر15سینٹی میڑ کے فاصلہ پر پودینے کی جڑ کاشت کرکے فوری آبپاشی کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380052