23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ،چیف ایگزیکٹیو آفیسرویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز کا یونین کونسلز کا دورہ

سیالکوٹ،چیف ایگزیکٹیو آفیسرویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز کا یونین کونسلز کا دورہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔18اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹیو آفیسرویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیالکوٹ کاشف نواز نے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی نےسپروائز او ر زونل انچارج کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھراپنجاب“ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پر عزم ہیں ، شہر کی صفائی کیلئے پوری محنت و لگن کے ساتھ کام کیا جا رہا ہےشہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے شہر بھر میں ایس ڈبلیو ایم سی ورکرز کی جانب سے ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھایا جا رہا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تمام افسران و عملہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام سرانجام دیں اور شہری ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور کوڑا کرکٹ ایس ڈبلیو ایم سی کی طرف سے نصب کیے گئے کوڑا دان میں ڈالیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583918

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں