30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،کاشتکاروں کو شملہ مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ،کاشتکاروں کو شملہ مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔28اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو شملہ مرچ کی پنیری فوری طورپر کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار ستمبرمیں کاشت کی گئی شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں اوریہ عمل 10نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے تاہم جتنی جلدی پنیری کھیتوں میں منتقل کی جائے گی اس قدر اچھی فصل حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے ”اے پی پی“کو بتایا کہ کاشتکار سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کے طریقہ کو رواج دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ واک ان ٹنل میں سبز مرچ کی پنیری کی منتقلی بھی فوری طورپر شروع کی جاسکتی ہے اسی طرح کھیرے کی براہ راست کاشت کا عمل 15نومبر‘بینگن کی پنیری کی منتقلی کا عمل 20اکتوبر‘ ٹماٹرکی پنیری کی کاشت یکم سے20اکتوبر اورکھیتوں میں منتقلی کا عمل 15نومبر سے شروع کیاجاسکتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517780

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں