29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ،ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔9اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نےہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔زراعت آفیسر (توسیع ) مرکز صدر حمیرا یونس نے”اے پی پی“ کو بتایا کہ ہلدی کا وترحالت میں برداشت کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

برداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کواچھی طرح صاف کرکے پانی میں پہلے ایک گھنٹہ تک ابالناچاہئے اورجب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پرنرم معلوم ہوں تو پانی نکال کرانہیں8سے 10دن کےلئے دھوپ میں ڈال کرخشک کرلیں ،تاہم اگر مطلع آبرآلود ہوتوہلدی نہ ابالی جائے کیونکہ اس طرح جلدی خشک نہ ہونے پر اس کی رنگت خراب ہو جاتی ہے۔مطلع ابرآلود ہونے کی صورت میں ہلدی کو بھون کر بھی خشک کیاجاسکتاہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579841

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں