سید توقیر حیدر کاظمی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ( الحمرا ) 28 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کیلئے منتخب

19

لاہور۔18جون (اے پی پی):ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 28 – ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی سلیکشن کمیٹی نے آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ میں نمایاں خدمات پر سید توقیر حیدر کاظمی کو ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا ہے ۔

اس بات کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین ایوارڈزکمیٹی پیرسیدسہیل بخاری سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 28-ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 3 سال کے وقفہ کے بعد منعقد کی جا رہی ہے اور یہ اس تقریب کا پارٹ ون ہوگا۔مزید سلیکشن کا اعلان سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔