اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں اپنی ذمہ داریوں کو با احسن انجام دیں گے۔
انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست کرنے کی بجائے آئین اور دستور کی پاسداری سیکھیں،ملک کو استحکام کی ضرورت ہے اور وہ اداروں کی مضبوطی اور سیاست کے مثبت فروغ سے ہی ممکن ہے۔