سید ذوالفقار بخاری کی ‘کوئی بھوک نہیں سوئے گا ‘ پراجیکٹ شروع کرنے پر ثانیہ نشتر اور ایم ڈی بیت المال کومبارکباد

68
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے ‘کوئی بھوک نہیں سوئے گا ‘ پراجیکٹ شروع کرنے پر ثانیہ نشتر اور ایم ڈی بیت المال کومبارکباد دی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اب پاکستان میں کوئی شخص بھوکا نہیں سوئے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اب اسلام آباد میں یہ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس میں کھانے کے ٹرکوں کے ذریعے مستحق افراد میں کھانا مفت تقسیم کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پور ا کر دیا ہے اور یقینا یہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا کام ہے ۔ انہوں نے نئے پراجیکٹ پر ثانیہ نشتر اور ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کو مبارک دی ہے ۔