اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری آج فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔وزارت اوورسیز کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری ہفتہ 5دسمبر شام 7بجکر 30منٹ پرلندن سکول آف اکنامکس کی’ ایل ایس ای فیوچر آف پاکستان کانفرنس’ سے خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس کا ا ہتمام ایل ایس ای پاکستان ڈویلپمنٹ سوسائٹی نے کیا ہے ۔