اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒکے 87 ویں یوم وفات پر اپنے پیغام میں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ علامہ اقبال ؒکا فلسفہ خودی اور ویژن مسلم اُمہ کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
علامہ اقبال کے نظریات امن، وحدت اور ترقی کے پیامبر ہیں۔انہوں نے امن، رواداری اور اخوت پر مبنی ایک منصفانہ عالمی نظام کی تشکیل کا پیغام دیا۔ شاعر مشرق کا پیغام رنگ و نسل، مذہب اور جغرافیائی حدود سے ماورا ہے۔
علامہ اقبال کی شاعری فکری گہرائی سے مالا مال ہے۔ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ نے تصور پاکستان پیش کر کے بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک نئی سمت دی۔علامہ اقبالؒ کی شاعری نے بر صغیر کے مسلمانوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584908