سید فخر امام کا ایس سی او کے ممبر ممالک کے زراعت سے متعلق اجلاس سے خطاب

110
وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت ایگریکلچر ٹرانسفورمیشن پلان کی قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ناممکن تھاتاہم حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی پر توجہ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایس سی او کے ممبر ممالک کے وزیر زراعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے پلیٹ فارم کی تعریف کی جس کی وجہ سے پاکستان میں کوویڈ 19 کم ہوا۔سید فخر امام نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ناممکن تھا۔تاہم ، حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی پر توجہ دی۔سید فخر امام نے یہ بھی بتایا کہ اب ملک میں ٹڈی دل کو مکمل طور پر قابو میں کرلیا گیا ہے۔انہوں نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) کی صلاحیت سازی کے بارے میں بھی بات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوویڈ 19 کے دوران پاکستان میں مویشیوں اور پولٹری کی صنعت میں کمی واقع ہوئی تھی۔ لیکن اب پولٹری کی صنعت عروج پر ہے۔