سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کا اجلاس

132
National Assembly

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کا اجلاس پیر کو سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کے علاوہ قائمہ کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) نے وزارت اور ذیلی محکموں کے امور پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں وزارت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم مسائل اور ممکنہ حل پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سید نوید قمر، محمد نواز خان، شاہد احمد، انوار الحق چوہدری، رائے حیدر علی خان، ڈاکٹر شزرہ منصب علی خان کھرل، گل اصغر خان، صلاح الدین جونیجو،محمد معین عامر پیرزادہ، اسد عالم نیازی، میاں خان بگٹی، اور وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن)اور ذیلی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔