سیدعلی گیلانی کا جسد خاکی چھین کر دفن کرنے اور غمزدہ خاندان پر مقدمات کا اندراج درحقیقت مودی سرکار کی فسطائیت اور آر ایس ایس سوچ کا مظہر ہے، فرخ حبیب

58

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏ہندوستان کی قابض افواج کی جانب سے سیدعلی گیلانی کا جسد خاکی چھین کر دفن کرنے اور غمزدہ خاندان پر مقدمات کا اندراج درحقیقت مودی سرکار کی فسطائیت اور آر ایس ایس سوچ کا مظہر ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مودی سرکار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم کی بدنما مثال ہے۔